اسوا فٹ بال اکیڈمی کے کوچ محمد صدیق بنگش کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 21 مئی 2019 14:06

اسوا فٹ بال اکیڈمی کے کوچ محمد صدیق بنگش کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) اسوا فٹ بال اکیڈمی کے کوچ محمد صدیق بنگش کی والدہ محترمہ جن کا گذشتہ روز کوہاٹ میں انتقال ہوگیا تھا کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویر احمد نے محمد صدیق بنگش سے ان کی والدہ محترمہ وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 14:06:17