رحمت شاہ 2 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل مکمل کرنے والے چوتھے افغانی بلے باز بن گئے

منگل 21 مئی 2019 18:16

رحمت شاہ 2 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل مکمل کرنے والے چوتھے افغانی بلے باز بن گئے
بلفاسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) افغانی بلے باز رحمت شاہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے افغانی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں 62 رنز کی اننگز کھیل کر دو ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، افغانستان کی طرف سے محمد شہزاد 2720 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد نبی 2592 رنز بنا کر دوسرے اور اصغر افغان 2078 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 18:16:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :