پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پیر 10 دسمبر 2012 13:50

چنڈی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔10دسمبر 2012ء) پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کے آخری رانڈ میچ میں اٹلی کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ بھارتی ریاست پنجاب میں جاری کبڈی ورلڈ کپ کے گروپ سی سے پاکستان نے سرفہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

(جاری ہے)

آخری گروپ میچ میں پاکستان نے اطالوی ٹیم کو بیس کے مقابلے میں ساٹھ پوائنٹس کے فرق سے ہراتے ہوئے ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی شفیق بٹ نے پندرہ،وقاص بٹ نے بارہ اور اکمل ڈوگر نے نو پوائنٹس حاصل کیے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چھ پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے۔ اٹلی دوسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 10/12/2012 - 13:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :