پاکستان ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کریگی ،

شاداب خان ،محمد عامر اور وہاب ریاض کی واپسی سے ٹیم کا کمبینیشن بہتر ہوا ہے،شاہد آفریدی

جمعہ 24 مئی 2019 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر و کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کا کمبینیشن بہترین ہے اور بلے بازوں کی اچھی پرفارمنس سے یہ مزید مضبوط نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی اور انشاء اللہ فائنل تک رسائی حاصل کریگی۔انکا کہنا تھا کہ تجربہ کی کمی کی وجہ سے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی بولنگ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہاب ریاض ،محمد عامر اور شاداب خان کی ٹیم میں واپسی سے تجربہ کار کھلاڑیوں کا ٹیم میں اضافہ ہوگا ہے اسلئے قومی ٹیم کے پاس خراب پرفارمنس کا کوئی بھی جواز نہیں رہا۔
وقت اشاعت : 24/05/2019 - 16:01:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :