سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 26 رنز سے ہرا دیا، حیدر علی کی ففٹی ناکافی ثابت

اتوار 26 مئی 2019 18:40

ہمبنٹوٹا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلے یوتھ ون ڈے میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، پاکستانی ٹیم 234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48ویں اوور میں 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی، حیدر علی کے سوا کوئی بھی کھلاڑی حریف بائولرز کا مقابلہ نہ کر سکا، انہوں نے 51 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے یوتھ ون ڈے میچ میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 234 رنز بنائے، کامل مشارا 65 اور پراناویتھانا 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد جنید، محمد وسیم اور محمد طحہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 47.3 اوورز میں 208 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، حیدر علی 51، کپتان روحیل نذیر 47 محمد طحہ 36 صیام ایوب 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، پرانا ویتھانا نے دو وکٹیں لیں۔
وقت اشاعت : 26/05/2019 - 18:40:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :