ایف ایم سی انٹرنیشنل مین سکوائش چیمپئن شپ شروع، ابتدائی روز آٹھ میچز کے فیصلے ہوئے

منگل 11 جون 2019 22:18

ایف ایم سی انٹرنیشنل مین سکوائش چیمپئن شپ شروع، ابتدائی روز آٹھ میچز کے فیصلے ہوئے
لاہور۔11 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایف ایم سی انٹرنیشنل مین سکوائش چیمپئن 2019ء شروع ہو گئی، ابتدائی روز آٹھ میچز کے فیصلے ہوئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایف ایم سی کے ایم ڈی فاروق شاہد، پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم، نائب صدر طارق فاروق رانا، چیف ریفری طاہر خانزادہ، پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور سکوائش کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی ایف ایم سی فاروق شاہد نے بتایا کہ پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن پنجاب میں سکوائش کی پرموشن کیلئے بہترین کام کر رہی ہے اوراس کا منہ بولتا ثبوت رینکنگ میں ٹاپ کھلاڑیوں کی موجودگی ہے، ابتدائی روز کھیلے گئے میچز میں عباس زیب نے سعد عبداللہ، شہزاد علی نے محمد فرحان کو شکست دی، تیسرے میچ میں حارث قاسم 1-7 کی لیڈ پر تھے مگر زخمی ہونے کی وجہ سے بلال ذکر کیخلاف ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میچ ہار گئے، چوتھے میچ میں عبدالمالک خان نے محمد فرحان ہاشمی، اویس رشید نے فیصل ریاض، نوید رحمان نے محمد عبدالقادر، حارث اقبال نے وقار محبوب جبکہ آٹھویں میچ میں وقاص محبوب نے سلمان سلیم کوسے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 11/06/2019 - 22:18:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :