قومی سکواش ٹیم 26 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج چین روانہ ہوگی

ہفتہ 22 جون 2019 13:40

قومی سکواش ٹیم 26 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج چین روانہ ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) قومی سکواش ٹیم 26 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج( اتوار کو) چین روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکوارڈن لیڈر محمد عامر اقبال نے بتایا کہ چیمپئن شپ 26 سے 30 جون تک چین کے شہر مکائو میں کھیلی جائے گی جس میں حارث قاسم اور حمزہ شریف انڈر۔

19 کیٹگری، محمد فرحان ہاشمی اور نور زمان انڈر۔17 کیٹگری، محمد حمزہ خان اور انس علی شاہ انڈر۔15 کیٹگری جبکہ صبور خان اور عبدالله نواز انڈر۔

(جاری ہے)

13 کیٹگری گروپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے خزانچی سکوارڈن لیڈر وقاص احمد بطورمنیجر جبکہ فضل شاہ بطورکوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں بھرپور تربیت حاصل کی ہے اورکوچز نے انہیں بھرپور تربیت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے امید ہے کہ وہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔پاکستانی ٹیم ایونٹ کے بعد یکم جولائی کو وطن واپس پہنچے گی۔
وقت اشاعت : 22/06/2019 - 13:40:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :