آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا،

آئرش ٹیم نے سیریز میں وائٹ واش پر نظریں جما لیں

ہفتہ 6 جولائی 2019 16:08

آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا،
بلفاسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2019ء) آئرلینڈ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

مسلسل فتوحات کے بعد آئرش ٹیم کا مورال بلند ہے اور اس نے زمبابوے کو سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسرے جانب زمبابوین ٹیم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے قبل فتح حاصل کر کے اعتماد بحال کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 06/07/2019 - 16:08:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :