صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن نے 26جولائی سے منعقدہ آل پاکستان انٹر ڈویژنل ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ کیلئے تیاریاں شروع کردی

ہفتہ 13 جولائی 2019 22:27

صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن نے 26جولائی سے منعقدہ آل پاکستان انٹر ڈویژنل ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ کیلئے تیاریاں شروع کردی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سلطان سید علی شاہ (بری)نے کہاہے کہ26جولائی سے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر 20 ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائے گی ،جسکے لئے کھلاڑیوں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ چمپئن شپ ملک بھر سے تمام ڈویژنل ٹیموں کے انڈر20 اور 75 کلوگرام سے کم وزن کے کھلاڑی حصہ لیں گی ۔ انکاکہناتھاکہ ہر ٹیم دس کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز پر مشتمل ہوگی اور چمپئن شپ ناک آوٹ سسٹم کی بنیاد پرکھیلی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میںسلطان سید علی شاہ بری نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیاکہ کرکٹ،بیڈمنٹن،ہاکی اور دیگر کھیلوں کی طرح روایتی کھیل کبڈی کو بام عروج پر پہنچانے میں کلیدی رول اداکرکے تعلیمی اداروں کی سطح پر کبڈی ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے اور فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کی موجودگی میں طلبا کو کبڈی کھیلنے دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ کبڈی ایک اہم کھیل ہے اور سکول اس جسمانی کھیل کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہیں،کبڈی سکولوں میں ہونے والے کھیلوں کے ایونٹس کا ضروری حصہ ہوتی ہے،انہوںنے کہاکہ سکولوں میں تعینات فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کی ذمے داری ہے کہ وہ طلبا میں کبڈی سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے کا شوق پیدا کریں،انہوںنے صوبائی حکومت تعلیم کے حکام سے سرکاری سکولوں کے مابین کبڈی ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔
وقت اشاعت : 13/07/2019 - 22:27:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :