ورلڈ کپ میچوں کی تمام صحیح پیشنگوئیاں کرنے والے نجومی نے فائنل میچ کے حوالے سے بھی پیشنگوئی کر دی

نیوزی لینڈ پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا، بالاجی حسن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 13 جولائی 2019 22:08

ورلڈ کپ میچوں کی تمام صحیح پیشنگوئیاں کرنے والے نجومی نے فائنل میچ کے حوالے سے بھی پیشنگوئی کر دی
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13جولائی2019ء) ورلڈ کپ میچوں کی تمام صحیح پیشنگوئیاں کرنے والے نجومی نے فائنل میچ کے حوالے سے بھی پیشنگوئی کر دی ہے۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ صرف ایک روز کی دوری پر رہ گیا ہے اور اس حوالے سے لوگ اندازے لگارہے ہیں کہ اس بار کون سی ٹیم چیمپیئن بنے گی اور لاربوں روپے کی سٹے بازی بھی ہو رہی ہے۔اس صورتحال میں بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک مسلمان نجومی نے بھی پیشنگوئی کی ہے کہ کون سی ٹیم فائنل جیتے گی۔

بالاجی حسن نامی نجومی نے پیشگوئی کی ہے کہ نیوزی لینڈ پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا۔بالاجی حسن کی ورلڈ کپ کے حوالے سے ابھی تک کی تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں اور اب اس کی فائنل اور پلیئر آف ٹورنامنٹ کے حوالے سے کی جانے والی پیشگوئیوں کے سچ ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بالاجی حسن نامی ماہرِ نجوم ہیں اور انکا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ہے اور پیشے کے اعتبار سے وہ مکینیکل انجینئر ہیں۔

ورلڈ کپ شروع ہونے کے بعد انہوں نے مقامی ٹی وی چینل پر ورلڈ کپ کے میچز کے حوالے سے پیشگوئیاں کرنا شروع کیں جو حرف بہ حرف درست ثابت ہوئیں۔بالاجی حسن نے سیمی فائنل کے حوالے سے ٹورنامنٹ کے شروع میں ہی بتادیا تھا کہ اس میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گیں اور بعد میں ان کی یہ پیشگوئی سچ ثابت ہوئی تھی۔

بالا جی حسن نے یہ بھی بتایا تھا کہ سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کو شکست ہوگی جو حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی۔اتوار کے رواز ہونے والے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ کہ یر طرف چرچا ہے اس حوالے سے بالا جی حسن نے پیشگوئی کی ہے کہ نیوزی لینڈ پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ ان کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے یا نہیں یہ کل پتہ چل جائے گا۔ بالاجی حسن نے یہ پیشنگوئی بھی کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ورلڈ کپ 2019 کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کریں گے۔
وقت اشاعت : 13/07/2019 - 22:08:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :