جان اسنر اور الیکزینڈر ہال آف فیم ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 21 جولائی 2019 18:10

لاس ویگاس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) جان اسنر اور الیکزینڈر ببلک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں میزبان ملک کے کھلاڑی جان اسنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی اوگو ہمبرٹ کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 7-6 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، کازخستان کے الیکزینڈر ببلک نے اسپینش کھلاڑی مارسیل گرانولرز کو زبردست مقابلے کے بعد 7-6، 3-6 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 21/07/2019 - 18:10:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :