وومن فٹبال کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا پلیئر بنائیں گے، سعدیہ شیخ

دیا وومن فٹبال کلب کی ٹیم 8 روزہ دورے پر ترکی روانہ - مختلف کلبوں کے ساتھ فرینڈلی میچ کھیلیں گے

پیر 22 جولائی 2019 21:01

وومن فٹبال کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا پلیئر بنائیں گے، سعدیہ شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) وومن امپاورمنٹ اور ملک میں خواتین فٹبال کے فروغ کے سلسلے میں دیا وومن فٹبال کلب کی ٹیم 8 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئی ہے، جہاں وہ استنبول اور برسا میں مختلف کلبز اور اکیڈمیز کے ساتھ فرینڈلی میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

انڈر 16، 7 اسائیڈ میچز کی ٹیم لیڈر سعدیہ شیخ، منیجر آسیہ تبسم، اسسٹنٹ منیجر نائلہ شیخ، ایڈمنسٹریٹر رخسار راشد، کپتان لمیہ کامران، وائس کپتان مریم ظہرہ ہیں۔

اس سلسلے میں ڈی ڈبلیو ایف سی کی بانی و صدر سعدیہ شیخ نے کراچی ایئرپورٹ پر روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے مختلف کلبز اور اکیڈمیز کی دعوت پر فرینڈلی میچز کے سلسلے میں استنبول روانہ ہورہے ہیں۔وومن فٹبال کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا پلیئر بنائیں گے، بہترین کھیل کا مظاہرہ کرینگے
وقت اشاعت : 22/07/2019 - 21:01:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :