قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کے میڈیکل و فٹنس ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے

پیر 22 جولائی 2019 22:31

لاہور۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کی میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کوڈومیسٹک ٹورنامنٹس کے ساتھ ساتھ ایشیا کپ اور آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں پر لیکچر دئیے گئے۔ بعدازاں کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کی میڈیکل اسکریننگ کی گئی۔ اسکریننگ میں بائیو میکینکل اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ شامل تھے۔ پہلے روز کے اختتام پر قومی انڈر 19 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ بھی لیے گئے‘فٹنس ٹیسٹ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کے پش اپس اور اسپرنٹ ٹیسٹ لیے گئے۔
وقت اشاعت : 22/07/2019 - 22:31:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :