آسٹریلوی فاسٹ بائولر جہی رچرڈسن انجری سے نجات پانے کے بعد کرکٹ میدانوں میں کم بیک کیلئے تیار

بدھ 24 جولائی 2019 00:02

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) آسٹریلوی فاسٹ بائولر جہی رچرڈسن انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد کرکٹ میدانوں میں دوبارہ کم بیک کیلئے تیار ہو گئے۔ وہ رواں ہفتے پریمیئر گریڈ ون ڈے ٹورنامنٹ میں نائٹ کلف سی سی کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

رچرڈسن رواں سال مارچ میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں فیلڈنگ کے دوران ڈائیو لگاتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں ورلڈ کپ سے بھی باہر ہونا پڑا تھا لیکن اب آسٹریلوی فاسٹ بائولر کرکٹ میدانوں میں کم بیک کیلئے تیار ہو گئے ہیں اور وہ رواں ہفتے پریمیئر گریڈ ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے تاہم انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے پلان کا حصہ نہیں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 24/07/2019 - 00:02:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :