سینئراور جونیئر ہاکی ٹیموں کے لیے نیا کوچنگ سیٹ اپ لانے کا فیصلہ

ہاکی فیڈریشن کی نئی ٹیم انتظامیہ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا،سینئرز اور نوجوان کوچز پر انحصار کی پالیسی اختیار کی جارہی ہے

ہفتہ 27 جولائی 2019 21:57

سینئراور جونیئر ہاکی ٹیموں کے لیے نیا کوچنگ سیٹ اپ لانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2019ء) سینئراور جونیئر ہاکی ٹیموں کے لیے نیا کوچنگ سیٹ اپ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی ٹیم انتظامیہ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا، اس سلسلے میں سینئرزاور نوجوان کوچز پر انحصار کی پالیسی اختیار کی جارہی ہے، دوسرے مرحلے میں فنڈز ملنے پر غیر ملکی کوچز کو بھی ٹیموں کے ساتھ لگانے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سعید خان، رشید جونیئر، اصلاح الدین، خواجہ جنید کو سینئر اور جونیئر ٹیموں کے ہیڈ کوچز کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے، ان کے ساتھ وسیم احمد اور سہیل عباس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاہم ان دونوں کے ساتھ معاملات کا فائنل ہونا ابھی باقی ہے۔ ذیشان اشرف، سمیر حسین، مدثر علی خان اور دانش کلیم بھی فہرست میں شامل ہیں
وقت اشاعت : 27/07/2019 - 21:57:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :