برائن برادرز راجرز کپ ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پینچ گئے

جمعہ 9 اگست 2019 16:53

برائن برادرز راجرز کپ ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پینچ گئے
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) نامور ٹینس سٹار برائن برادرز پر مشتمل امریکی جوڑی راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلوی مچل وینس اور انکے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک کو شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں سابق ٹاپ سیڈڈ امریکی برائن برادرز پر مشتمل جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائی بریک پر آسٹریلوی مچل وینس اور انکے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل حریف جوڑی کو 7-5 اور 7-6(8-6)سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں انکا مقابلہ ویسلے کولہوف اور انکے ہم وطن رابن ہاس پر مشتمل ہالینڈ کی جوڑی سے ہوگا۔

وقت اشاعت : 09/08/2019 - 16:53:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :