دوران میچ سر پر گیند لگنے کی وجہ سے کرکٹ ایمپائر جان کی بازی ہار گیا

جمعرات 15 اگست 2019 21:02

دوران میچ سر پر گیند لگنے کی وجہ سے کرکٹ ایمپائر جان کی بازی ہار گیا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) کرکٹ ایمپائر دوران میچ سر پر گیند لگنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 80 سالہ جان ولیمز گزشتہ ماہ 13 جولائی کو امیچور میچ کے دوران فرائض انجام دیتے ہوئے سر پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں پہنچایا گیا لیکن بعدازاں وہ کوما میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

یکم اگست کو انہیں ہاورفوڈویسٹ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دو ہفتوں بعد وہ انتقال کر گئے۔
وقت اشاعت : 15/08/2019 - 21:02:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :