سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دیدیا

بورڈ حکام دورہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل اپنی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس کے منتظر ہیں،سری لنکن میڈیا

بدھ 21 اگست 2019 17:09

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دے دیا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق بورڈ حکام دورہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل اپنی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی وفد کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر بات چیت ہوئی لیکن اسے منظوری کیلیے ایگزیکٹیو کمیٹی کے سامنے نہیں لایا گیا۔

سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بورڈ کسی بھی قسم کا وعدہ کرنے سے قبل اپنی حکومت کی جانب سے کلیئرنس حاصل کرنے کا منتظر ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ اگلے ہفتے تک کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد موہن ڈی سلوا کی سربراہی میں رواں ماہ پاکستان آیا تھا جنہوں نے واپس جا کر مثبت رپورٹ پیش کی تھی۔
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 17:09:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :