140 کلو وزنی کرکٹرکیلئے خصوصی ڈائٹ پلان، مشتاق احمد کے بھی مشورے

راہکیم کورنویل اپنے آبائی علاقے میں ’جمبو‘ کے نام سے مشہور ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 22 اگست 2019 14:56

140 کلو وزنی کرکٹرکیلئے خصوصی ڈائٹ پلان، مشتاق احمد کے بھی مشورے
سینٹ جونز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اگست2019ء) بھاری بھرکم کرکٹر راہکیم کورنویل وزن کم کرنے کے لیے بورڈ کی جانب سے خصوصی ڈائٹ پلان ترتیب دیا گیا تھا جس کی بدولت وہ 6 ماہ میں 10 کلوکی کمی لا سکے۔ویسٹ انڈین ٹیسٹ سکواڈ میں شامل بھاری بھرکم کرکٹر راہکیم کورنویل اپنے آبائی علاقے میں ’جمبو‘ کے نام سے مشہور ہیں، ان کا اس وقت وزن 140 کلوگرام ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے بورڈ کی جانب سے خصوصی ڈائٹ پلان ترتیب دیا گیا تھا جس کی بدولت وہ 6 ماہ میں 10 کلوکی کمی لا سکے۔

(جاری ہے)

راہکیم کو بھارت کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی لیے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اگر وہ میدان میں اترے تو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے سب سے بھاری بھرکم پلیئر ہوں گے۔ سابق پاکستانی لیگ سپنر مشتاق احمد نے بھی انھیں قیمتی مشوروں سے نوازا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ انکی جسامت کے حوالے سے زیادہ فکر مند دکھائی نہیں دیتی کیونکہ انھوں نے 55 فرسٹ کلاس میچز میں 24.43 کی اوسط سے 2224 رنز بنانے کے ساتھ متاثر کن 23.60 کی اوسط سے 260 وکٹیں لی ہیں۔2017 ءمیں ایک ٹور میچ میں انھوں نے بھارتی بیٹنگ لائن کو کافی پریشان کیا تھا، انکے 5 شکاروں میں ویرات کوہلی، چتیشور پجارا اور اجنکیا راہنے بھی شامل تھے۔ 

وقت اشاعت : 22/08/2019 - 14:56:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :