بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے

جمعہ 23 اگست 2019 17:06

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے
نارتھ سائونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) بھارت نے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے، اجنکیا راہانے نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 81 رنز بنائے، کرن راہول 44، ہنوما وہاڑی 32، اگروال 5، چیتشوار پجارا 2 اور کپتان ویرات کوہلی 9 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو رشابھ پنٹ 20 اور روندرا جدیجا 3 رنز پر کھیل رہے تھے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے تین اور شینن گیبریئل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 17:06:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :