شاداب خان کی 4 شادیوں کی پیش گوئی
شاداب بھی بہت جلد دلہا بنیں گے اور انکی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی: سامعہ آرزو
ذیشان مہتاب ہفتہ 24 اگست 2019 10:54
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اگست2019ء) قومی کرکٹر حسن علی کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو نے سپنر شاداب خان کی 4 شادیوں کی پیش گوئی کردی۔حسن علی کی بیوی سامعہ آرزو کا کہنا ہے کہ شاداب بھی بہت جلد دلہا بنیں گے اور ان کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی۔حسن علی کی شادی کےموقع پر دلہے کے دوست کی شادی سے متعلق ایک رسم ادا کی گئی۔
دلہن سامعہ آرزو نے شاداب کو کرسی پر بیٹھا کر ہار توڑا، ہار جلد ٹوٹا اور چار حصوں میں بٹ گیا، رسم کے مطابق ہار جلد ٹوٹے تو شادی جلدی ہوتی ہے، جتنے حصوں میں تقسیم ہو تو دلہے کے دوست کی شادیاں بھی اتنی ہی ہوتی ہیں۔
(جاری ہے)
ادھر شاداب خان کا کہنا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، جب اللہ کی رضا ہو گی ، والدین کی مرضی سے شادی کروں گا۔ یاد رہے کہ فاسٹ باﺅلر حسن نے بھی گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ” شاداب،تم نے کہا تھا کہ میری شادی کے بعد تم دولہا بنوں گے،اب مجھے تمہارے دلہا بننے کا انتظار ہے“۔
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 10:54:55
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان