انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ میچ میں محمد عامر کی شاندار باﺅلنگ

لیفٹ آرم پیسر نے 29رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 24 اگست 2019 13:46

انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ میچ میں محمد عامر کی شاندار باﺅلنگ
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2019ء) انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں پاکستانی پیسر محمد عامر نے 29رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں محمد عامر کی شاندار کارکردگی نے ایسیکس کو سسیکس کے خلاف 9 رنز سے کامیابی دلا دی،27سالہ لیفٹ آرم پیسر نے 29رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

(جاری ہے)

ناکام سائیڈ 9 وکٹ پر 159 رنز بنا پائی، ڈیوڈ ویئز 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اس سے قبل فاتح ٹیم نے 5 وکٹ پر 168رنز سکور کیے تھے، ڈین لورینس نے 59 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،عامر اب تک ایونٹ میں4میچز کھیل کر6وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

وہ اب تک127ٹونٹی ٹونٹی میچز کی124اننگز میں20.56کی اوسط سے153وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں جن میں 4مرتبہ میچ میں4 وکٹیں لینا بھی شامل ہے۔ محمد عامر نے حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد انہیں سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔عام خیال یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ ٹیسٹ کرکٹ کی مشقت سے بچنے کے ساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی لیگز میں پیسے کی بہتات دیکھتے ہوئے کیا ہے ۔                                      
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 13:46:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :