یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، نیکولی ملیچر اور کویٹا پازیک کا فاتحانہ آغاز

جمعہ 30 اگست 2019 17:41

یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، نیکولی ملیچر اور کویٹا پازیک کا فاتحانہ آغاز
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2019ء) امریکہ کی ٹینس کھلاڑی نیکولی ملیچر اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کویٹا پازیک نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو امریکا میں جاری رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ میچ میں امریکہ کی ٹینس کھلاڑی نیکولی ملیچر اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کویٹا پازیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائی بریک پر جاپان کی نائو ہیبینو اور انکی ہم وطن جوڑی دار میو کاٹو کو 7-6(7-4) اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 30/08/2019 - 17:41:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :