سپورٹس ڈیسک

ڈیوڈ وارنر کیلئے 2019ء ایشز سیریز بھیانک خواب ثابت، 10 اننگز میں صرف 95 رنز بنا سکے

اتوار 15 ستمبر 2019 17:25

اوول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء)آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کیلئے انگلینڈ کے خلاف 2019ء ایشز سیریز بھیانک خواب ثابت ہوئی اور وہ 10 اننگز میں صرف 95 رنز بنا سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کی بال ٹیمپرنگ پابندی ختم ہونے کے بعد پہلی سیریز تھی، سمتھ کی سیریز میں کارکردگی انتہائی شاندار رہی جبکہ دوسری جانب وارنر کیلئے یہ کیریئر کی بدترین سیریز رہی اور وہ پانچ ایشز ٹیسٹ میچز کی 10 اننگز میں مجموعی طور پر 95 رنز بنا سکے جس میں ان کی ایک ففٹی شامل ہے۔ وہ 8 اننگز میں دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔
وقت اشاعت : 15/09/2019 - 17:25:15