اٹالین فٹ بال لیگ، پارما نے سخت مقابلے کے بعد ٹورینو کو ہرا دیا

منگل 1 اکتوبر 2019 14:06

اٹالین فٹ بال لیگ، پارما نے سخت مقابلے کے بعد ٹورینو کو ہرا دیا
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) پارما کی ٹیم نے اٹالین فٹ بال لیگ کے ایک میچ میں ٹورینو کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 گول سے ہرا دیا۔ میچ کے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا۔ پیر کو اٹلی میں جاری اٹالین فٹ بال لیگ میں پارما کی ٹیم نے ٹورینو کی ٹیم کو کانٹے دار مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

میچ کے وقفہ پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں پارما کے روبرٹو انجلیسی نے 88 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 3-2 کر دیا جو کھیل کے آخری تک برقرار رہا اور یوں پارما نے ٹورینو کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 گول سے ہرا دیا۔ اس فتح کے باوجود مارما کی ٹیم ٹورینو سے ایک درجہ نیچے ہے اور دونوں ٹیمیں 9، 9 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 01/10/2019 - 14:06:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :