حنا قریشی اور عالیہ گل نے سنگلز اور مریم و جویریہ اور عالیہ و حنا کی جوڑی نے بیڈمنٹن مقابلوں میں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 7 اکتوبر 2019 23:38

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) ٹاپ سیڈ حنا قریشی اور عالیہ گل نے سنگلز اور مریم و جویریہ اور عالیہ و حنا کی جوڑی نے خواتین ریجنل سپورٹس گالا بیڈمنٹن مقابلوں میں اپنی کامیابی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد کے قاضی نسیم بیڈمنٹن ہال میں بیڈ منٹن انفرادی مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ گرلز کالج ایبٹ آبادکی ٹاپ سیڈ حنا قریشی نے مریم کو سخت مقابلہ کے بعد 2-4 اور 7-1 سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ عالیہ گل نے جویریہ کو 2-4 اور 7-1 گیمز سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اسی طرح ڈبلز مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز کالج ایبٹ آباد کی مریم اور جویریہ نے عریج اور عفرہ کو 2-7 اور 7-0 سے اور دوسرے سیمی فائنل میں عالیہ اور حنا قریشی کی جوڑی نے معراج اور رانی کو شکست دی۔ ان مقابلوں میں ایبٹ آباد کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں کو حمزہ خان اور عمر نے سپروائز کیا اور ڈی ایس او وسیم فضل نے ان مقابلوں کی نگرانی کی۔
وقت اشاعت : 07/10/2019 - 23:38:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :