نیشنل گیمز ، صوبائی والی بال ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان

پیر 14 اکتوبر 2019 15:40

نیشنل گیمز ، صوبائی والی بال ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز کیلئے صوبائی والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ، خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی والی بال ٹیم کیلئے تربیتی کیمپ کے دوسرے اور آخری مرحلے میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا جن میں مردوں میں زرناب خان ، رفعت الله خان ، اختشام خان ، مظہر علی ، خلیل الله، ولید خان ، معاذ خان ، خلیل الله، عرفان الله، احمد ، جنید ، معاذ ، جسن اور اکمل حسن شامل ہیں ٹیم کوچ لیئق زمان اور سجاد خان جبکہ منیجر شوکت علی ہونگے ، اسی طرح خواتین میں صباء شاہ ، ارسا بشیر ، شاہ رخ ، بختاور ، مدیحہ مقصود، اقراء خالد، بی بی نازو،تنزیلہ زمان ، بی بی رقیہ، حناجمشید، ایمن ، کومل بھٹی ، رانی ، راہمین نذیرشامل ہیں کوچز میں واصف اللهاور سعدیہ جبکہ منیجر ظہور خان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیاگیا ، ٹریننگ کیمپ میں جن کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی رہی انہیں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے انشاء الله نیشنل گیمز میں صوبائی والی بال ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کریگی ۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 15:40:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :