فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ شروع ہو گئی

پیر 21 اکتوبر 2019 15:58

فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ شروع ہو گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ راولپنڈی میں شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈائریکٹر سپورٹس مسز فوزیہ معروف نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک بارہ ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل، تیسری پوزیشن اور فائنل میچ منگل کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 15:58:23