دیا وومن فٹ بال کلب کے تحت فن فٹ بال ڈے منایا گیا

حق اکیڈمی میں منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ میں 45 سے زائد طالبات نے شرکت کی

پیر اکتوبر 19:16

دیا وومن فٹ بال کلب کے تحت فن فٹ بال ڈے منایا گیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) دیا وومن فٹ بال کلب کے تحت فن فٹ بال ڈے منایا گیا۔ ڈینمارک کے تعاون سے حق اکیڈمی اسکول میں منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ میں 6 سے 12 سال کی عمر کی وومن کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 45 سے زائد طالبات نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ والدین اور طالبات نے ورکشاپ کے انعقاد کو فٹ بال اورننس کیلئے ایک اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وومن کھلاڑیوں میں فٹ بال کی جدید تکنیک سیکھنے کیلئے ورکشاپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیا وومن فٹبال کلب کی بانی و صدر سعدیہ شیخ نے کہا کہ وومن امپاورمنٹ کے سلسلے میں وومن فٹ بال کھلاڑیوں کو جدید طرز پر تربیت کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ کراچی کی طالبات میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہیں کولیفائڈ کوچز کے ذریعے تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا پلیئرز بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں دیا وومن فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس انتہائی شاندار تھیں۔ تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے آٹھویں راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے آٹھویں راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کے خلاف پہلی اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 16 کے مجموعی اسکور پر اوپنر صاحبزادہ فرحان آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ ... مزید

وقت اشاعت : 21/10/2019 - 19:16:08

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments