کویت میں خواتین کے کھیلوں کے مقابلے، سعودی ٹیم بھی شامل

منگل 22 اکتوبر 2019 10:25

کویت سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) کویت میں جی سی سی ممالک کی خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی خواتین ٹیم بھی شریک ہے۔ کویت میں جاری ٹورنامنٹ میں خواتین 11 مختلف انفرادی اور اجتماعی کھیلوں میں مقابلہ کریں گی۔ سعودی وفد کی سربراہ شہزادی نوف بنت خالد نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جی سی سی کے 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سعودی خواتین ٹیم بھی مختلف کھیلوں میں شریک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی لڑکیوں نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انکی ٹیم مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں والی بال، باسکٹ بال، ہینڈ بال، پنگ پانگ، تائیکوانڈو اور بولنگ سمیت 11 مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ٹیم ٹورنامنٹ میں 7 کھیلوں میں حصہ لے گی جن میں باسکٹ بال، تائیکوانڈو، بولنگ ، فٹ بال، تیز اندازی اور ایتھلیٹکس شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 10:25:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :