انگلینڈ کی ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی، اپنے دورہ کے دوران پانچ ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی

منگل 22 اکتوبر 2019 15:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی اور اپنے دورہ کے دوران انگلینڈ ٹیم پانچ ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ انگلش ٹیم تین ٹور میچز بھی کھیلے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کریگی۔

اگلینڈ کی ٹیم 29 اکتوبر کو دوسرا ٹور میچ کھیلے گی دونوں ٹور میچز لنکولن میں کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان باضابطہ پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز یکم نومبر کو ہوگا اور پہلا ٹی 20 میچ یکم نومبر کو کرائسٹ چرچ ، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو ویلنگٹن، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 نومبر کو نیلسن، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو نیپئر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 15:20:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :