پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کی اولمپئن حنیف خان کے بھائی معید خان کے انتقال پر تعزیت

منگل 22 اکتوبر 2019 20:28

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کی اولمپئن حنیف خان کے بھائی معید خان کے انتقال پر تعزیت
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل محمد آصف باجوہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق منیجر اور کوچ اولمپئن حنیف خان کے بھائی معید خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے رب کریم سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور حنیف خان سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

دریں اثناء نیشنل بینک کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک سابق ٹیسٹ کرکٹر اور نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے انچارچ اقبال قاسم، عظمت اللہ خان، انور فاروقی، ارشد حسین، ابوزر امرائو، سعید آزاد نے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور اولمپئین حنیف خان سے ان کے چھوٹے بھائی معید خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے۔ علاوہ ازیں کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمدخان، پی آئی ایچ کے زاہد شہاب نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 20:28:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :