سری لنکا اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان ٹور میچ (آج) کھیلا جائے گا

بدھ 23 اکتوبر 2019 09:15

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا پہنچ گئی، سری لنکن ٹیم دورے کا آغاز (آج) جمعرات کو پرائم منسٹر الیون کے خلاف کینبرا میں ٹی 20 پریکٹس میچ سے کرے گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 27 اکتوبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 30 اکتوبر کو برسبین جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 09:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :