خانیوال،پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ یکم نو مبر سے خانیوال میں شروع ہوگی

جمعہ 25 اکتوبر 2019 16:50

خانیوال،پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ یکم نو مبر سے خانیوال میں شروع ہوگی
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ یکم نو مبر سے خانیوال میں شروع ہوگی۔عنبر بشیر احمد جنرل سیکر ٹری پنجاب ٹیبل ٹینس ایسو سی ایشن نے میڈیا نما ئندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم سپورٹس پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ٹیبل ٹینس کے اشترا ک سے خانیوال میں پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جو نیئر ٹیبل ٹینس گرلز و بوائز چیمپیئن شپ یکم نومبر سے شروع ہوگی اس چیمپیئن شپ میں پنجاب بھر کے انڈر 16اور انڈر 14گرلز و بوائز کھلا ڑی شرکت کرینگے چیمپیئن شپ کے افتتا حی تقریب صبح دس بجے سپورٹس کمپلیکس خانیوال میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

تما م ٹیمو ں کو 31اکتو بر کو سات بجے آ فیشل میٹنگ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ٹورنامنٹ میں شرکت کر نے والے کھلاڑی محمد حبیب ڈھکو سپورٹس آ فیسر سے فو ن نمبر 0313/0324-6945930پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 25/10/2019 - 16:50:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :