نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا

منگل 29 اکتوبر 2019 11:34

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2019ء) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم نومبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل انگلینڈ الیون نے نیوزی لینڈ الیون کو پہلے ٹور میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹور میچ میں نیوزی لینڈ الیون نے انگلینڈ الیون کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان باضابطہ پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز یکم نومبر کو ہوگا اور پہلا ٹی 20 میچ یکم نومبر کو کرائسٹ چرچ ، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو ویلنگٹن، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 نومبر کو نیلسن، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو نیپئر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/10/2019 - 11:34:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :