ولٹکو آندونووسکی امریکہ ویمنز فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

منگل 29 اکتوبر 2019 15:49

ولٹکو آندونووسکی امریکہ ویمنز فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2019ء) ولٹکو آندونووسکی کو امریکہ ویمنز فٹ بال ٹیم کے نئی ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ 43 سالہ ولٹکو آندونووسکی گزشتہ دو سیزن سے رائن ایف سی کی نیشنل ویمنز سوکر لیگ میں قیادت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی سوکر کے صدر کارلوس کورڈیریو نے ولٹکو آندونووسکی کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تجربہ کار اور باصلاحیت کوچ ہیں۔ آندونووسکی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کوچنگ میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گی۔ ولٹکو آندونووسکی نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے اور 7 نومبر کو سویڈن کے خلاف میچ ان کی پہلی اسائنمنٹ ہو گی۔
وقت اشاعت : 29/10/2019 - 15:49:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :