ْٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، دونوں سیمی فائنلز پرسوں کھیلے جائیں گے

بدھ 30 اکتوبر 2019 14:13

ْٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، دونوں سیمی فائنلز پرسوں کھیلے جائیں گے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2019ء) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، ٹورنامٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا، آئرلینڈ، ہالینڈ، پاپوا نیوگنی اور نمیبیا کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں داخل، دونوں سمی فائنل میچز پرسوں جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کوالیفائر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ پاپوا نیوگنی اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنلز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل سے شکست خوردہ ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ 2 نومبر کو کھیلا جائے گا اور سیمی فائنلز کی دو فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل میچ بھی 2 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 30/10/2019 - 14:13:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :