گورنمنٹ ہائی ، ہائیر سیکنڈری سکولزرسہ کشی مقابلے اختتام پذیر

جمعرات 7 نومبر 2019 21:13

گورنمنٹ ہائی ، ہائیر سیکنڈری سکولزرسہ کشی مقابلے اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) گورنمنٹ ہائی ، ہائیر سیکنڈری سکولزرسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ،چیمپئن شپ میں 36 سکولز کے ٹیموں نے حصہ لیا ، فائنل میں گورنمنٹ سکول ہریانہ نے گورنمنٹ ہائی سکول سٹی نمبر تین کو کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی ، مہمان خصوصی محمد ادریس اعظم خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرپشاور نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ نوید اختر جنرل سیکرٹری سپورٹس پشاور، عبدالرئوف خٹک ذونل سیکرٹری سپورٹس ، خورشید اقبال ڈسٹرکٹ کوارڈینئٹر سپورٹس ، ہمایون خان ضلعی سپورٹس ٹورنامنٹ فوکل پرسن ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، ٹیکنیکل آفیشلز اعجاز محمد ، نوشاد علی ، شاہد خان ، عزیر محمد ، ارشاد خان ، اور زیارت گل سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون اور ڈائریکٹرآف ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے زیراہتمام سٹی نمبر ون سکول میں جاری سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ 2019 کے سلسلے میںدو روزہ رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئے ، چیمپئن کے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول ہریانہ نے گورنمنٹ ہائی سکول لڑمہ کو دو ایک سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سٹی نمبر تین گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈبگری گیٹ کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

جبکہ فائنل میں گورنمنٹ سکول ہریانہ نے گورنمنٹ ہائی سکول سٹی نمبر تین کو کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی ، تیسری پوزیشن میں گورنمنٹ ہائی سکول لڑمہ نے گورنمنٹ ہائی سکول ڈبگری گیٹ کو شکست دیدی ،چیمپئن شپ 36 سکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ آخرمیں مہمان خصوصی نے تمام آفیشلز اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے رسہ کشی کے مقابلے احسن طریقے سے ہرسال منعقد ہورہے ہیں ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے ڈائریکٹرآف ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کو صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کی طرف بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن صوبے میں رسہ کشی کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ۔

اور اس سلسلے میں انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ رسہ کشی کے مقابلے بھی جاری ہیں ۔
وقت اشاعت : 07/11/2019 - 21:13:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :