بحریہ کالج کار ساز کراچی نے فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے ایونٹس جیت لئے

جمعہ 15 نومبر 2019 18:50

بحریہ کالج کار ساز کراچی نے فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے ایونٹس جیت لئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) بحریہ کالج کار ساز کراچی نے فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے ایونٹس جیت لئے، فیڈرل بورڈانٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام کھیلے گئے فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے دونوں ایونٹس بحریہ کالج کار ساز کراچی نے جیت لئے جبکہ دونوں ایونٹوں میں بحریہ کالج این او آر ای ون کراچی نے دوسری پوزیشنز حاصل کیں اور فیڈرل گرلز انٹر کالج کراچی کینٹ نے بھی دونوں ایونٹس میں تیسری پوزیشنز حاصل کیں، فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ دونوں ایونٹس میں فیڈرل بورڈ سے منسلک آٹھ، آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔

وقت اشاعت : 15/11/2019 - 18:50:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :