فاسٹ باﺅلر محمد عرفان سر پر گیند لگنے سے زخمی، ویڈیو وائرل

آندرے رسل کی گیند طویل القامت باﺅلر کے سر پر جالگی،بی پی ایل انتظامیہ کا انجری کی نوعیت بتانے سے گریز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 جنوری 2020 17:06

فاسٹ باﺅلر محمد عرفان سر پر گیند لگنے سے زخمی، ویڈیو وائرل
ڈھاکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جنوری2020ء) فاسٹ بولر محمد عرفان کی قسمت ان کا ساتھ نہیں دے رہی، دراز قد فاسٹ باﺅلر بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا پلاٹون اور راج شاہی رائلز کے درمیان میچ میں فاسٹ بولر محمد عرفان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

محمد عرفان بی پی ایل میں راجشاہی رائلز کی نمائندگی کررہے ہیں، ویسٹ انڈین بولر آندرے رسل نے محمد عرفان کی جانب گیند تھرو کی عرفان کہیں اور دیکھ رہے تھے کہ ان کے سر گیند آلگی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیند لگنے کے بعد محمد عرفان سر پکڑ کر بیٹھ گئے،
بی پی ایل انتظامیہ کی جانب سے ان کی انجری کی نوعیت ابھی تک نہیں بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طویل قامت 37 سالہ فاسٹ بولر اپنے 4 اوور کے سپیل میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے اور انہوں نے اپنے اوورز میں 29 رنز دئیے تھے۔دوسری جانب اسی میچ میں ڈھاکا پلاٹون کے وہاب ریاض نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 4.3 اوورز میں 8 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میںقومی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میںوہاب ریاض، جنید خان، محمد عرفان، شعیب ملک، شاہد آفریدی، آصف علی ودیگر شامل ہیں۔بی پی ایل میںشاہد خان آفریدی نے گزشتہ دنوںشاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیںحاصل کی تھیں جبکہ ایک میچ میں انہوں نے صفر پر آﺅٹ ہوکر منفی ریکارڈبھی بنایا تھا۔
وقت اشاعت : 01/01/2020 - 17:06:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :