زمبابوے رواں ماہ کے آخر میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کی میزبانی کرے گا

جمعرات 9 جنوری 2020 22:05

زمبابوے رواں ماہ کے آخر میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کی میزبانی کرے گا
ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2020ء) زمبابوے رواں ماہ آخر میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ زمبابوے اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 جنوری سے شروع ہوگا دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جنوری تک شیڈول ہے۔ دونوں میچ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

اکتوبر 2019ئ میں آئی سی سی کے رکن کی حیثیت سے بحالی کے بعد زمبابوے کی یہ پہلی ذمہ داری ہوگی۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لالچند راجپوت نے کہا سری لنکا مسابقتی ٹیم ہے جو اچھی کھیل رہی ہے اور میں ٹیسٹ سیریز کا منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ہوم سیریز کا ایک نیا آغاز ہے۔ زمبابوے نے ا?خری بار بنگلہ دیش میں اکتوبر 2018ئ میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے کہا ہے آئی سی سی معطلی کے بعد انکی ٹیم نے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے اس کے باوجود وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں پراعتماد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں زمبابوے کی ٹیم تربیتی کیمپ کا آغاز آج جمعرات سے کریگی۔
وقت اشاعت : 09/01/2020 - 22:05:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :