آسٹریلیا آتشزدگی، امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے فائر فائٹرز کیلئے لباس عطیہ کردیا

جمعہ 10 جنوری 2020 22:04

آسٹریلیا آتشزدگی، امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے فائر فائٹرز کیلئے لباس عطیہ کردیا
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2020ء) آسٹریلیا میں آتشزدگی پر قابو پانے میں مصروف رضاکاروں کیلئے امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے رواں سال کے پہلے ٹورنامنٹ میں دستخط شدہ لباس عطیہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم آسٹریلیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ سے پیدا شدہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے فائر فائٹرز کے فنڈز میں استعمال کی جائے گی۔ 23 بار کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز نے جمعہ کو کہا کہ آسٹریلیا میں میرے بہت سے دوست چاروں طرف سے افسوسناک صورتحال میں گھرے ہوئے ہیں، میں روزانہ ان سے پوچھتی رہتی ہوں کہ میں ان کیلئے کیا کرسکتی ہوں۔
وقت اشاعت : 10/01/2020 - 22:04:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :