شوائی پنگ اور شوائی ژینگ ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹیس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

منگل 14 جنوری 2020 18:21

شوائی پنگ اور شوائی ژینگ ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹیس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل
ہوبارٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) شوائی پنگ اور انکی ہم وطن جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل چینی جوڑی ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے آسٹرا شرما اور انکی ہم وطن جوڑی دار جیسیکا موری پر مشتمل میزبان جوڑی کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والے خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں شوائی پنگ اور انکی ہم وطن جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل چینی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹرا شرما اور انکی ہم وطن جوڑی دار جیسیکا موری پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 14/01/2020 - 18:21:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :