پاکستان کا واحد کھلاڑی جو 4 مختلف دہائیوں میں کھیلنے والا بین الاقوامی کرکٹر بن گیا

قومی ٹیم کے سینئر آل راونڈر شعیب ملک نے جمعہ کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جنوری 2020 20:32

پاکستان کا واحد کھلاڑی جو 4 مختلف دہائیوں میں کھیلنے والا بین الاقوامی کرکٹر بن گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان کا واحد کھلاڑی جو 4 مختلف دہائیوں میں کھیلنے والا بین الاقوامی کرکٹر بن گیا، قومی ٹیم کے سینئر آل راونڈر شعیب ملک نے جمعہ کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیل کر  یہ اعزاز حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی شعیب ملک ایک منفرد ترین اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

شعیب ملک پاکستان کے واحد ایسے بین الاقوامی کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے 4 مختلف دہائیوں میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ہے۔ شعیب ملک نے یہ اعزاز جمعہ کے روز بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیل کر حاصل کیا۔ شعیب ملک نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 1999 سے کیا تھا۔ یوں انہوں نے 90 کی دہائی، 2000 کی دہائی، گزشتہ دہائی اور اب رواں دہائی میں بھی کرکٹ کھیل لی ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک کا 20 برس پر مشتمل کیریئر مختلف اتار چڑھاو کا شکار رہا ہے۔ وہ کبھی بھی مستقل طور پر قومی ٹیم کا حصہ نہیں رہ سکے۔ گزشتہ 3 برس سے شعیب ملک قومی ٹیم کا حصہ ہیں، تاہم ورلڈکپ کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ تاہم اب بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا جو ان کیلئے شاندار ثابت ہوا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں آل رائونڈر شعیب ملک کی عمدہ اور ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے شعیب ملک نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح بھی دلوائی۔
                                      
وقت اشاعت : 24/01/2020 - 20:32:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :