دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ اور راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

منگل 28 جنوری 2020 17:27

دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ اور راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ کینیڈین ٹینس کھلاڑی میلوس رائونک اور امریکہ کے ٹینی سینڈگرین کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

منگل کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں سوئس سٹار نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد حریف امریکی کھلاڑی ٹینی سینڈ گرین کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹینی سینڈگرین کو 6-3، 2-6، 2-6، 7-6(10-8) اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کوالیفائی کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تین گھنٹے اور 28 منٹ تک مقابلہ جاری رہا۔ ادھر دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سربین دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کا مقابلہ کینیڈین سٹار میلوس رائونک سے تھا جس میں جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلوس رائونک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4، 6-3 اور 7-6(7-1) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 17:27:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :