فٹنس مسائل، ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری اور لوکی فرگسن بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

جمعرات 30 جنوری 2020 14:28

فٹنس مسائل، ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری اور لوکی فرگسن بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2020ء) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کیلئے بری خبر یہ ہے کہ ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری اور لوکی فرگسن فٹنس مسائل کی وجہ سے بھارت کے خلاف 5 فروری کو شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کے متبادل کے طور پر سکاٹ کوگلیجین، ہمیش بینیٹ اور ان کیپڈ کائل کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میٹ ہنری انگوٹھا زخمی ہونے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور لوکی فرگوسن بالترتیب ہاتھ زخمی ہونے اور پنڈلی کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے تاہم توقع ہے کہ ٹرینٹ بولٹ بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل صحت یاب ہو جائیں گے۔ ٹیم سکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، ہمیش بینیٹ، ٹام بلنڈل، کولن ڈی گرینڈہوم، مارٹن گپٹل، کِلی جیمسن، سکاٹ کوگلیجین، ٹام لیتھم، جمی نیشم، ہنری نکولس، مچل سانٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی اور راس ٹیلر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 30/01/2020 - 14:28:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :