یوم یکجہتی کشمیرفٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں سے اسلام آباد میںشروع ہوگا

جمعرات 30 جنوری 2020 14:59

یوم یکجہتی کشمیرفٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں سے اسلام آباد میںشروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2020ء) الفیصل فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرفٹ بال ٹورنامنٹ یکم فروری سے جی نائن ٹو کراچی فٹ بال گرائونڈ میںشروع ہوگا، ٹورنامنٹ کا افتتاح قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کریں گے، الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پرسیون اے سائیڈ کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی انٹری فیس پندرہ سو روپے مقرر کی گئی ہے اورٹورنامنٹ کا فائنل 5 فروری کو کھیلا جائے گا، فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔
وقت اشاعت : 30/01/2020 - 14:59:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :