کرکٹ جنٹلمین گیم نہیں رہا، جونیئر پلیئرز کے جھگڑنے پر کپیل دیو برہم

ہفتہ 15 فروری 2020 16:40

کرکٹ جنٹلمین گیم نہیں رہا، جونیئر پلیئرز کے جھگڑنے پر کپیل دیو برہم
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے انڈر19 ورلڈ کپ کے دوران بھارتی اور بنگلادیشی پلیئرز کے درمیان جھگڑے کو مایوس کن قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کپیل دیو نے کہا کہ کرکٹ اب جنٹلمین گیم نہیں رہا، اس معاملے پر 2 بھارتی اور 3 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو پہلے ہی مختلف نوعیت کی سزائیں دی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو کچھ اس میچ کے بعد ہوا وہ تباہ کن تھا، کرکٹ بورڈز کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
وقت اشاعت : 15/02/2020 - 16:40:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :