پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف الله خان اور دیگر کی نیویارک اوپن انڈور اے ٹی ایف ورلڈ ٹینس چیمپین شپ کا ٹائٹل جیتنے پر اعصام الحق کو مبارکباد

پیر 17 فروری 2020 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف الله خان، پی ٹی ایف انتظامیہ اور دیگر نے نیویارک اوپن انڈور اے ٹی ایف ورلڈ ٹینس چیمپین شپ کا ٹائٹل جیتنے پر اعصام الحق اور ان کے ساتھی کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی جس پر پی ٹی ایف کے صدر اور انتظامیہ نے اعصام الحق اور ان کے پارٹنر کو مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہپاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے نیویارک اوپن انڈور اے ٹی ایف ورلڈ ٹینس چیمپین شپ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ ٹینس اسٹار اعصام الحق نے برطانوی کھلاڑی ڈومینک اینگلٹ کے ہمراہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اعصام الحق اور اینگلٹ نے اسٹیو جانسن اور ریلی اوپیلکا کو ہرایا جس میں پاکستانی برطانوی جوڑی کی کامیابی کا سکور 6-7 اور 6-7 رہا، اعصام الحق نے 18 واں جبکہ اینگلٹ نے 14 واں ڈبلز ٹائٹل جیتا ہے۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 23:55:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :