ایس پی صدر ڈویژن ضیا الدین احمد نے تحصیل کلر سیداں میںآر پی او والی بال چیمپئین شپ کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 22 فروری 2020 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) ایس پی صدر ڈویژن ضیا الدین احمد نے تحصیل کلر سیداں میںآر پی او والی بال چیمپئین شپ کا افتتاح کر دیا چوک پنڈوری پہنچنے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ اور شہریوں نے ایس پی صدر ڈویژن کا استقبال کیااس موقع پر ایس ڈی پی او کہوٹہ ملک طارق محبوب اور ایس ایچ او کلر سیداں بھی موجود تھے والی بال چیمپئین شپ کی انتظامیہ میں راجہ شمروز خان (صدر)،شمریز اقبال (جنرل سیکرٹری) اور چوہدری نفیس گجر (جوائنٹ سیکرٹری) نے کھلاڑیوں اور ٹیموں کا تعارف کروایا،اس موقع پر ایس پی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا اور ان کی صلاحیت کو اجاگر کرنا بنیادی مقصد ہے، کھیل انسان کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں مدد گار ثابت ہونے کے ساتھ کھلاڑیوں کو اپنے بہتر مقصد کے حصول کی بھی ترغیب دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کھیل انسان میںتنظیم، برداشت، امن اور رواداری کا جذبہ بھی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،راولپنڈی میں کھیلوں کے لئے مثبت سرگرمیاں خوش آئیند ثابت ہو رہی ہیں۔ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مایوسی اور ناامیدی کے اندھیروں سے نکال کر مثبت اورتعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تا کہ وہ ا پنا روشن مستقبل دیکھ سکیں۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 23:42:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :